ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز پر ڈھیر ہوگئی

2  ستمبر‬‮  2023

ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی، بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔

حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو شبمن گل کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا۔

اس موقع پر ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر دباؤ کے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولرز کو چاروں طرف شاٹس لگائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved