بالی وڈ کے دبنگ خان نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بھارتی چینل کو ایک انٹرویو میں بتا دی ہے۔
سلمان خان سے جب سوال کیا گیا کہ بالی وڈ کی سپراسٹاراداکاراؤں جیسے ایشوریہ رائے، کترینہ کیف اورسنگیتا بجلانی کے ساتھ آپ کی شادی کے چرچے تو ہوئے لیکن ان کی شادیاں کہیں اور ہو گئیں، جبکہ آپ 56 سال کے ہو گئے ہیں، آپ کی شادی ابھی تک کیوں نہیں ہو سکی۔
جس پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی اب تک شادی نہ کرنے وجہ ماضی کی مقبول ترین ہیروئن ریکھا ہیں، کیونکہ وہ بچپن سے ریکھا کے پرستارتھے اورانہی سے شادی کرنا چاہتے تھے۔سلمان خان نے بتایا کہ ریکھا ان کے پڑوس میں رہتی تھیں، جنہیں وہ روزانہ واک پرجاتا دیکھنے کیلئے وہ علی الصبح اٹھ جایا کرتے تھے۔ سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دوستوں کے ساتھ ریکھا کی یوگا کلاس میں بھی داخلہ لیا تھا، لیکن بات نہیں بنی۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ ریکھا جی کی شادی ہو نے کے بعد شاید یہی وجہ ہے، جس کے باعث اب تک میری شادی نہیں ہوسکی۔