کراچی اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی کورونا کے اومی کرون وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق لاہور میں اومی کرون وائرس میں مبتلا پہلے مریض کا تعلق بہارکالونی گلبرگ سے ہے اور اس کی ٹریول ہسٹری میں سندھ کا سفر شامل ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ یہ مریض گھر پر ہی زیرعلاج ہے، مریض کی فیملی اور اس سے رابطے میں رہنے والے 12 افرادکے ٹیسٹ سیمپل لے لیے گئے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹیں آنے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 912ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار6ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار869کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔
Statistics 28 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,869
Positive Cases: 291
Positivity %: 0.69%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 636— NCOC (@OfficialNcoc) December 28, 2021