آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گرگئی۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹا س کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے ، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب نیدرلینڈز کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم ، امام الحق ، فخرزمان ، محمد رضوان، سعود شکیل ، افتخار احمد، شاداب خان، محمدنواز ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔