وفاقی کابینہ نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا

11  اکتوبر‬‮  2023

 وفاقی کابینہ نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی۔ اس حوالے سے نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرعمر سیف نے بتایا کہ کمیٹی میں وزیرآئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن و سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیرصنعت و پیداوارممبر ہوں گے۔

نگراں وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ فائیوجی نیلامی کیلئے 300 میگاہرڈز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا، جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کرکےاسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائےگا، کابینہ نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دیدی ہے۔

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام نے بتایا کہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے انفراسٹرکچر شیئرنگ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے بزنس فرینڈلی ہے، انفراسٹرکچرشیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کےٹاورزپر آلات لگا کراستعمال کرسکیں گی، نئےٹاورزکی تنصیبات میں اربوں روپےکی بچت سے رقم اپ گریڈیشن میں استعمال کی جاسکے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved