انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا ہے، دونوں سیمی فائنل 30 دسمبر بروز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کا میچ ختم کردیا گیا ہے۔اے سی سی کا مزید کہنا تھا کہ میچ کو دو آفیشلز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ختم کیا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی اننگز کے 32 اوورز بعد کووڈ کی وجہ سے میچ ختم کیا گیا،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان جاری میچ کے 33 اوور میں کووڈ رزلٹ کی اطلاع ملی تھی۔اس حوالے سے اے سی سی نے کہا کہ میچ سے وابستہ تمام افراد کے کووڈ ٹیسٹ ہوں گے۔
🚨 MATCH UPDATE –
“Asian Cricket Council U19 Asia Cup Statement
Asian Cricket Council and Emirates Cricket Board can confirm that the final Group B match of ACC Under 19 Asia Cup scheduled for play today has been called off." #ACC #U19AsiaCup #BANVSL— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 28, 2021