اداکارہ میرا کی حکومت کو خودکشی کرنے کی دھمکی

8  اکتوبر‬‮  2021

اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ  آج مجھے مددکی ضرورت ہے لیکن صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طر ح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی ۔میں تنہا عورت ہوں اور ریاست کی ذمہ داری ہوں ،10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ، جھوٹے مقدمے میں عدالتوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں،بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی ، لیکن مجھے بطور خاتون پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved