ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39 ہزار 739 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 348 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 29 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 39,739
Positive Cases: 348
Positivity %: 0.87%
Deaths :6
Patients on Critical Care: 648— NCOC (@OfficialNcoc) December 29, 2021
دوسری جانب او می کرون کیسز کی وجہ سے پاکستان میں فروری میں عالمی وبا کی پانچویں لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرین صحت نے کورونا وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔