باقی سارے میچ جیت کر ٹاپ فور میں آنے کی کوشش کریں گے، افتخار احمد

24  اکتوبر‬‮  2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ اب ورلڈکپ کے باقی تمام میچ جیت کر ٹاپ فور میں آنے کی کوشش کریں گے۔

افغانستان سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں افتخار احمد نے کہا کہ یہ وقت 300 سے زائد رنز کا تھا، ہمارے اسپنرز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ ورلڈ نمبر ون ہے مگر وہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہی، ہم باؤنس بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ٹیم کے ساتھ اپ ڈاؤن ہوتا ہے، اس وقت ہمارا ڈاؤن چل رہا ہے، ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم خود کو اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مار پڑ رہی ہوتی ہے تو ہر ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوجاتا ہے، میچ میں بولرز نے جان ماری دراصل ہمیں بطور بیٹنگ یونٹ بہتر کرنا پڑے گا۔

افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ آج افغانستان نے ہم سے اچھی کرکٹ کھیلی، ان کو کریڈیٹ دیں، ہم نے اپنا پلان کیا تھا مگر ہم اس پر عمل نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میچ میں انوالو ہوتا ہے لیکن یہ طے تھا کہ بولرز کو بولرز ہی مشورہ دیں گے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ افغانستان نے ہمارے مقابلے میں کم بری گیندیں کیں، ہم نے بہت بری گیندیں کیں، جب آپ برا گیند کرتے ہیں تو پھر پریشر آجانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں جان تو مار رہے تھے لیکن غلطیاں بھی کیں، جب آپ ورلڈ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو تینوں شعبوں میں اچھا کرنا ہوتا ہے، بس اب یہی ہے کہ خود کو بہتر کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved