قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، افغانستان کے متعلق بڑا فیصلہ

8  اکتوبر‬‮  2021

آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی کے علاوہ علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور  معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے افغانستان میں خوفناک انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، اور مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد فراہم کرے، قومی سلامتی کمیٹی نے پرامن، مستحکم اور خودمختار افغانستان کیلئےپاکستان کے مستقل  عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بین الاقوامی انخلاء کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون  کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان کی صورت حال سے متعلق مربوط پالیسی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور افغانستان میں حکومت کی مختلف کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved