بھارتی مسلمان اداکارہ عرفی جاوید نے افغانستان میں خواتین کے محرم کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے طالبان کو بددعا دی ہے۔
عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر برقع میں سفر کرتی خواتین کی تصویر لگا کر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھاکہ میں طالبان کے زوال کی دعا کررہی ہوں۔ انہوں نے طالبان حکومت کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اپنا مذہب دوسروں پر مسلط کرنا بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ بھارتی بولڈاداکارہ عرفی جاوید نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے، اس کے علاوہ وہ بگ باس کا بھی حصہ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے افغانستان کی وزارت برائے امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے 72 کلومیٹر سے زائد سفر کرنے والی خواتین کیلئے ساتھ کسی مرد رشتے دار کا ہونا لازم قرار دینے کے احکامات جاری کئے تھے۔