کوئٹہ سے کراچی علاج کیلئے لایا گیا کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا

10  ‬‮نومبر‬‮  2023

بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے علاج کے لیے کراچی لایا گیا کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق مریض کی حالت تشویش ناک ہونے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مریض سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیز اسپتال نیپا میں قائم خصوصی کانگو وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق بلوچستان سے کراچی منتقل کیے گئے کانگو وائرس سے متاثرہ 12 مریض نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈیزیز میں قائم کانگو وارڈ میں ایک اور مریض کو داخل کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved