آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی

11  ‬‮نومبر‬‮  2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت کو سیاسی مداخلت کے باعث معطل کیا گیا،  بھارت کے خلاف شرمناک ہار کے بعد سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔

پابندی ختم ہونے تک سری لنکا کی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے حوالے سے مزید اقدامات کا فیصلہ 21 نومبر کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ہوگا۔

قبل ازیں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عدالت کی جانب سے 14 روز کے لیے ریلیف دیا گیا تھا، لنکن بورڈ کے صدر شامی سلوا نے اپنی برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ان کا موقف سننے کے بعد 14 دن کے لیے اسٹے آرڈر جاری کردیا، جس کے تحت 14 دن تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved