بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی

15  ‬‮نومبر‬‮  2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

بابراعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں  نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا، کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت  ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئےکپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا، اس ذمہ داری کیلئے اعتماد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتایا گیا، البتہ پی سی بی کی جانب سے انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے تھے۔

تاہم بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved