88کنال4مرلہ زرعی اراضی کاسرکاری ریٹ 70لاکھ روپے فی ایکڑمقررتھا احتساب عدالت کے حکم پرشیخوپورہ میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا۔ محمد بوٹا ورک نامی شہری نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ سب سے زیادہ بولی لگائی۔نیلامی کے عمل میں تین خریداروں نے حصہ لیاجن میں محمدبوٹا ورک،سرفرازاحمد اور خرم ورک شامل تھے۔ 88کنال 4 مرلہ زرعی اراضی قصبہ فیروز وٹواں میں واقعہ ہے۔سرکاری طور پر رقبہ کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔نیلامی کاعمل شیخوپورہ میں میونسپل کارپوریشن ہال میں ہوا۔ نیلامی کے عمل کے لئے کم از کم 3 افرادکاہوناضروری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹ کمشنر ریونیو شیخوپورہ ڈاکٹر فیصل سلیم نیلامی کے عمل کی سربراہی کی۔ نیلامی کاعمل صبح10سے دوپہر4بجے تک جاری رہا۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
نواشریف کی جائیدادنیلام،1کروڑ1لاکھ فی ایکڑبولی لگی
16
جون 2021