8 اکتوبر 2021ء کوسعودی عرب کے شہر جازان کےکنگ عبداللہ ائیرپورٹ پر حوثیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد سے زائد زخمی ہوگئے۔ترجمان عرب اتحاد کے مطابق زخمیوں میں 6 سعودی مسافروں سمیت 3 بنگلا دیشی اور ایک سوڈانی ملازم شامل ہے، حملے میں ائیرپورٹ کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم ہیں، شہریوں کے تحفظ یو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2021ء کو عرب اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی اسلحے سے بھری 3 کشتیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور عرب اتحاد نے جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو بھی ناکام بنادیا تھا۔اس سے قبل جمعرات کوہی سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مبینہ حوثی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔