مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو آصف علی زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیسے لیں گے؟ جس دن سابق صدر گفتگو کریں گے تو ان کو جواب بھی دیا جائے گا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ خوشی ہے ذوالفقار بھٹو کا کیس انصاف کیلیے لگا ہے، کیا بلاول ہمارے انصاف کیلیے بھی 45 سال ہی چاہیں گے، کیا ہم 45 سال انتظار کریں کہ نواز شریف کو انصاف ملے گا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھٹو والا ماحول نہیں ہے اسی لیے نواز شریف کو بھی انصاف مل رہا ہے، کیا ووٹ کو عزت یہ تھی جو بلوچستان اسمبلی میں کیا گیا، ہمارا منہ کوئی کھلوائے نہ ہم اس قسم کی باتیں کرنا چاہتے ہیں، شاہنواز بھٹو کی ذوالفقار فورس سے بھی سب واقف ہیں۔