بھارتی مطابق سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے لواحقین کو فی کس 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرجانے کی رقم ورثاء کی جانب سے دائر دعوے پر 30 دن کے اندر ادا کی جائے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے میں تمام ریاستوں کو حکم دیتے ہوئے پابند کیا گیا ہےکہ وہ کورونا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی شخص کے ورثا کو 50 ہزار روپے سے کم کی ادائیگی نہ کرے۔
اس سے قبل بھارت کی مختلف ریاستوں نے لواحقین کیلئے مالی امداد کے محض اعلانات ہی کر رکھے تھےلیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس کے خلاف ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء نے سپریم کورٹ میں کیس کر رکھا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اب کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس پر ایک مہینے کے اندر عملدرآمد کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔