ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 141 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 556 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 1 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,141
Positive Cases: 556
Positivity %: 1.08%
Deaths :6
Patients on Critical Care: 629— NCOC (@OfficialNcoc) January 1, 2022
دوسری طرف عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ اگر ممالک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مل کر کام کریں تو 2022 میں اس وبا سے نجات حاصل کرلی جائے گی۔