سلمان خان رئیلیٹی شو بگ باس میں اداکارہ شمیتا شیٹی پر برس پڑے اور انہیں کھری کھری سنادیں۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر نشر ہونے والی قسط میں بالی وڈ اداکارہ شمیتا کے راکھی ساونت کے ساتھ برتے جانے والے رد عمل پر بھی ان پر بھڑکتے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
اس سے پہلے والی قسط میں بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان شرکت کی جنہوں نے گھر والوں کو ٹاسک دیا کہ اپنے مطابق گھر میں موجود سب سے گنہگار فرد کا نام بتائیں۔
ٹاسک پرفارم کرتے ہوئے ٹیلی ویژن اداکارہ رشمی دیسائی نے مراٹھی فلموں کے اداکار اور گھر میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری دینے والے ابھیجیت بیچوکلے کا نام لیا اور کہا کہ انہوں نے شمیتا کو پیر کی جوتی کہا تھا جو مجھے اچھا نہیں لگا۔
سلمان خان نے غصے میں بات کا اختتام کیا اور ساتھ ہی کہا لعنت ہے، اس پر تمام گھر والے خاموش بیٹھے تماشائی بنے دیکھتے رہے۔
View this post on Instagram