آئی سی سی کے سربراہ ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سےانہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ افغانستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ اگست میں جب سے افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی ہے تب سے آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے، آئی سی سی کا بنیادی کام ممبر بورڈ کے ذریعے اس ملک میں کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد کے امور پر آئی سی سی کی گہری نظر ہے اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر گفتگو بھی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر 2021ءسے عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان شیڈول میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کا افغان کرکٹ ٹیم کو گرین سگنل
11
اکتوبر 2021