امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو گذشتہ روز کورونا کی ہلکی علامات محسوس ہوئی تھیں، ان کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے ٹوئٹر پر کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ برس اکتوبر میں کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوایا تھا، اسی لئے انہیں معمولی علامات محسوس ہو رہی ہیں۔
I tested positive this morning for COVID-19. I requested the test today after exhibiting symptoms while at home on leave. My symptoms are mild, and I am following my physician’s directions. 1/7
— Secretary of Defense Lloyd J. Austin III (@SecDef) January 3, 2022
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کام کرتی ہے، میں امریکی افواج سمیت ہر فرد کو کہنا چاہوں گا کہ کورونا ویکسین لگوائیں، اور پہلے سے ویکسینیٹڈ افراد بوسٹر شاٹس بھی لگوائیں۔
The vaccines work and will remain a military medical requirement for our workforce. I continue to encourage everyone eligible for a booster shot to get one. This remains a readiness issue. 7/7
— Secretary of Defense Lloyd J. Austin III (@SecDef) January 3, 2022
امریکی وزیر دفاع نے خود کو پانچ روز کیلئے قرنطینہ کر لیا ہے، اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ8ہزار122کیسز سامنے آئے ہیں ، اور 162 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔