سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

11  اکتوبر‬‮  2021

اقوام متحدہ میں سعودی مشن نے زور دیا ہے کہ شہریوں کیلئے سنگین خطرے کا باعث بننے والےحوثی ملیشیا کا محاسبہ کیا جائے۔ مشن نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو اپنی ذمے داری پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی مشن نے آج پیر کے روز کہا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی حوثیوں کو غلط پیغام بھیج رہی ہے۔ مملکت بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی اراضی کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اس سے قبل عرب فوجی اتحاد کے سربراہ  نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے شہر جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کے نزدیک دھماکا خیز ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے، یہ ڈرون ایران نواز حوثی ملیشیا نے بھیجا تھا۔

بعد ازاں ایک اورکارروائی میں دھماکہ خیز ڈرون کو فضا میں تباہ کر نے کا دعویٰ کیا گیا جس کے ذریعے مذکورہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک عرصے سے مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ ان ممالک نے حوثیوں کے دہشت گرد اور بزدلانہ حملوں کے خلاف مملکت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved