ملک میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی

4  جنوری‬‮  2022

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 630 نئے کیسز سامنے آگئے اور اس مرض میں مبتلا مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار  198 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 630 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 10 ہزار 184 فعال کیسز ہیں۔ اب تک اس وبا کا شکار 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved