پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریاست کیلئے سیاسی ڈائیلاگ بے حد ضروری ہے۔ ملکی مسائل کے حل کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کی، سیاسی لوگوں کو آپس میں بات چیت کرنا ہوگی۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عوام کو انصاف تعلیم اور صحت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔