بشام میں چینی انجینئرزپرحملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ان کے نیٹ ورک کے دیگر دہشت گردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔
واضح رہےکہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔