پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری

5  جنوری‬‮  2022

پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، کورونا وائرس ویرئنٹ امیکرون کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 950 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک
بھر میں مزید 898 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار 673کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں امیکرون کے اب تک 101 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع جنوب سے سب سے زیادہ امیکرون کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوب سے امیکرون کے 39، ضلع شرقی سے 23، ضلع ملیر سے 2، ضلع کورنگی سے 2، ضلع غربی سے 2، ضلع وسطی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے 21 افراد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے ایک فرد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ امیکرون کے نئے 47 مشتبہ کیسز جنوم سیکونسنگ کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved