کورونا ویریئنٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسد عمر کا لاک ڈاؤن کے متعلق اہم بیان

5  جنوری‬‮  2022

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، حکومت کی اولین ‏ترجیح ویکسی نیشن میں تیزی لاناہے، موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی و دیگر): آج  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی  اسدعمر کا کہنا تھا  کہ ‏اومی کرون دنیا کے مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے،پاکستان میں بھی اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، جنوبی افریقہ سے اومی کرون کا پھیلاؤ شروع ہوا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ8نومبر کو جنوبی افریقہ میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آیا، اومی کرون پہلے والی کورونا اقسام جیسا مہلک نہیں ۔

عوام ویکسی نیشن کرائیں، ماسک پہنیں اور رش والی جگہ پر نہ جائیں

اسد عمر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‏امریکہ اور برطانیہ میں ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد زیادہ ہے،ویکسین کرانے والے افراد میں اومی کرون کا خطرہ کم ہے، اسدعمر نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کے واضح اثرات سامنے آئے ہیں،‏گنجان آبادیوں میں کورونا پھیلاؤ کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جن ممالک میں کورونا ویکسین زیادہ ہوئی وہاں کورونا کا پھیلاؤ کم ہے، 3 سے 4 ہفتے میں اومی کرون تیزی سے پھیلا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے اومی کرونا پھیل رہا ہے اور فوری طور پر ویکسی نیشن کروانا انتہائی اہم ہے،7 روز میں 60 فیصد کیسز لاہور اور کراچی سے آئے۔وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ 8 نومبر کو اومی کرون کا پہلا کیس جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوا اور اب دنیا بھر کی طرح تین سے چار ہفتے میں پاکستان میں بھی اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ‏قومی شناختی کارڈ کا حامل ہر شہری صحت کارڈ کیلئے اہل ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‏کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ملک بھر میں دستیاب ہے،تمام شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ‏صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے، کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آئی ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‏خواتین کو ویکسین کا مردوں کی نسبت زیادہ فائدہ ہے،خواتین کیلئے کورونا ویکسین بہت اہم ہے، فیصل سلطان نے کہاکہ اومی کرون کے کیسز 350 سے تجاوز کر چکے ہیں ، اومی کرون کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved