عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کا رواں برس کے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا اعلان

26  مئی‬‮  2024

عازمین حج کی بہترین خدمات کیلئے ادارہ حرمین کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رواں برس کے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ سعودی مذہبی امور شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اسے پریڈنسی کا اب تک کا سب سے بڑا مذہبی منصوبہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد حجاج کی بہترین خدمت کرنا، ان کے تجربے کو بہتر بنانا، ایک عبادتی ماحول پیدا کرنا اور حج سیزن کے دوران 120 مذہبی تربیتی اقدامات کا آغاز کرنا ہے۔

صدارت کے ہیڈکوارٹرز مکہ میں اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ صدارت کے قیام کے بعد یہ ہمارا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو مذہبی امور کی بہتری کیلئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پریذیڈنسی ٹیم کی مسلسل انتھک محنت، منصوبہ بندی اور ماضی کے منصوبوں کے بہترین تجربات کی روشنی میں بنایا گیا ہے، اور یہ منصوبہ دو مقدس مساجد کے ساتھ کام کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور انضمام میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جو حجاج کی خدمت کے لئے صدارت کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2024ء کے حج سیزن کے لئے صدارت کا منصوبہ مختلف مذہبی راہداریوں کے گرد گھومتا ہے، جن میں متعدد تقریبات اور سینکڑوں مذہبی پروگرام شامل ہیں جو سائنسی اور رہنمائی کے اسباق پر مشتمل ہیں۔

منصوبے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 120 اقدامات میں مرکزی اور ذیلی امور شامل ہیں جن میں دینی امور کی آگاہی اوررہنمائی فراہم کرنا اور دروس کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حرمین میں عازمین کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے ڈیجیٹل تجربے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دینی امور میں حجاج رہنمائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے پیش نظر ادارہ مذہبی امور نے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے تاکہ حجاج کرام کے مناسک حج کی ادائیگی کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved