بھارت میں شدید گرمی کی لہر، الیکشن کمیشن کے 33 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

1  جون‬‮  2024

بھارت میں جاری ہیٹ ویوو سے 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک  ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتیں ریاست بہار، اتر پردیش اور اوڑیسہ میں ہوئیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص گرمی کے باعث 107 سے بخار تجاوز کرنے کے باعث انتقال کرگیا۔ رواں ہفتے نئی دہلی میں ریکارڈ 52 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved