پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 950 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 585 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1085 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 6 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,585
Positive Cases: 1085
Positivity %: 2.32%
Deaths :5
Patients on Critical Care: 636— NCOC (@OfficialNcoc) January 6, 2022