آسٹریلیا نے کورونا قوانین پورے نہ کرنے پرٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے اس ویزے کی درخواست نہیں دی ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔
جوکووچ سے ائیرپورٹ حکام نے8 گھنٹے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اورعملے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے یا پھرکسی آزاد پینل کے ذریعے استشثنی ٰ حاصل ہو۔آسٹریلوی بارڈر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوکووچ آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے اس لیے ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔
Mr Djokovic’s visa has been cancelled. Rules are rules, especially when it comes to our borders. No one is above these rules. Our strong border policies have been critical to Australia having one of the lowest death rates in the world from COVID, we are continuing to be vigilant.
— Scott Morrison (@ScottMorrisonMP) January 5, 2022
وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں جب یہ خاص طو پر سرحد سے متعلق ہوں، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔