صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پھر کورونا کا شکار ہو گئے

6  جنوری‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر ذمہ داری سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

آج ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چار پانچ روز سے گلے میں خراش تھی، تاہم اب  میں بہتر ہو رہا ہوں، دو راتوں پہلے کچھ گھنٹے تک ہلکا بخار محسوس ہوا البتہ اور کوئی علامات نہیں ہیں۔

صدر مملکت نے پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا شکار ہوئے ہیں یا صرف  کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی 29 مارچ 2021ء کو وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved