دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

10  جولائی  2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز کمی کے بعد آج اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2372 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved