سابق مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کی شخصیات کے کردار اور دیگر حالات پر کھل کے بات کی ہے۔
بھاتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق مس یونیورس لارا دتہ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میرے سمیت میری عمر کی دوسری اداکاراؤں کیلئے بالکل بھی مہربان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میرے سمیت رانی، مادھوری اور کاجل جیسی قابل اداکاراؤں کے بارے میں کوئی لحاظ کئے بغیرکہہ دیتے ہیں کہ یہ بوڑھی لگنے لگی ہیں، ہمیں بالی وڈ کی اہم شخصیات کی طرف سے بھی مشورے دئیے جاتے ہیں کہ اپنی عمر کے حساب کے کردار کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موٹی ہونے کے طعنے دئیے جاتے ہیں جوکہ انتہائی غلط بات ہے، کیونکہ ہر انسان کی طرح اداکاراؤں کی عمر بھی آخر کار بڑھنی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 40 کا عشرہ میرے لئے بہترین ہے، کیونکہ میں اب لوگوں کی توقعات سے آزاد ہو گئی ہوں۔