اسماعیل ہنیہ کی شہادت، 24 گھنٹے بعد اسرائیلی ترجمان کا پہلا بیان آگیا

31  جولائی  2024

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں سے گفتگو میں اسماعیل ہنیہ کی ایران میں میزائل حملے میں شہادت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ اس حوالے سے کوئی میرے پاس اس وقت کوئی معلومات نہیں ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ اُسی وقت ختم ہوگی جب حماس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار ہے۔

اسرائیلی ترجمان نے اعتراف کیا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما فواد شکری کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کو آج علی الصبح تہران میں اُس وقت میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری سے اپنے ہوٹل پہنچے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved