بنگلادیشی صدر کا سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کرنےکا حکم

5  اگست‬‮  2024

بنگلا دیش کے صدر نے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور مرکزی اپوزیشن جماعت بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاکی رہائی کا حکم صدارتی اجلاس میں دیا گیا۔

خیال رہےکہ 79 سالہ خالدہ ضیا 2 مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، وہ 2020 میں17سال کی قید کی سزا سے رہائی کے بعد سے گھر میں نظر بندی کی زندگی گزار رہی ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اسپتال میں داخل ہیں، وہ ذیابیطس اور دل کے مسائل کے ساتھ ساتھ جگر کی سوزش کے عارضےکا شکار ہیں۔

واضح رہےکہ چند گھنٹے قبل ہی ان کی حریف بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد 36 روز سے جاری طلبا تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved