حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی اضافہ

6  اگست‬‮  2024

بنگلادیش میں 16 سال سے برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد آج بنگلادیشی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج براڈ انڈیکس میں آج 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

197 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج آج براڈ انڈیکس 5،426 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ڈی ایس 30 انڈیکس 75 پوائنٹس یا 4 فیصد کے اضافے کے بعد 1176 پوائنٹس  جبکہ ڈی ایس ای براڈ شریعہ انڈیکس 32 پوائنٹس یا 2.86 فیصد اضافے کے بعد 1176 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب بنگلادیش میں چٹاگانگ اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی اور اس کا براڈ انڈیکس کیسپی 476 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال  رہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ ماہ سے جاری پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز بنگلادیشی وزیر اعظم مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں جس کے بعد فوج کے سربراہ نے  اعلان کیا کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved