طالبان نے داڑھی نہ رکھنے پر 280 اہلکاروں کو برطرف کردیا

20  اگست‬‮  2024

طالبان کی نیکی کی ترغیب اور برائی سے روکنے والی وزارت کی سفارش پر ڈاڑھی نہ رکھنے پر سیکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری ملازمین پر ڈاڑھی رکھنا لازمی قرار دیا تھا اور خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

جس پر عمل کرتے ہوئے وزارتِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے سیکیورٹی فورس کے 281 اہلکاروں کو ڈاڑھی نہ رکھنے کی پاداش پر ملازمتوں سے برطرف کردیا۔

یاد رہے کہ وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے گزشتہ برس غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں 13 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے تقریباً نصف کو تنبیہ کرکے 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

وزارت کی جانب سے پیش کی گئی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 21 ہزار سے زائد موسیقی کے آلات کو تباہ کیا اور غیر اخلاقی فلمیں فروخت کرنے والے ہزاروں دکانداروں کو روکا گیا۔

تاہم وزارت نے سالانہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ جن 13 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں سے خواتین کتنی تھیں۔ وزارت نے بیوٹی پارلز اور جمز پر پابندی عائد کی تھی اور بلا حجاب خواتین کو گرفتار بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار کو 3 سال مکمل ہوگئے ہیں جس پر تمام ہی وزارتوں نے اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved