امریکا کی جانب سے بھیجی جانے والی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق فوجی سامان ترسیل کرنے والا 500 واں امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک امریکا فضائی اور بحری راستوں سے 50 ہزار ٹن سے زائد فوجی ساز و سامان اسرائیل بھجوا چکا ہے، امریکی فوجی سامان میں بکتربند گاڑیاں،گولہ بارود اور دفاعی سامان شامل ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے لیے 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کی منظوری دے چکی ہے جبکہ اسرائیل کو امریکا کی طرف سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد ہر سال دی جاتی ہے۔
اسرائیل امریکی اور یورپی فوجی امداد کو استعمال کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 40 ہزار 4 سو سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔