جموں کشمیر کا مسئلہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ختم ہو چکا، بھارتی وزیر خارجہ

30  اگست‬‮  2024

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور اب ختم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سفارت کار راجیو سیکری کی کتاب اسٹریٹجک کننڈرمس ری شیپنگ انڈیاز فارن پالیسی کے اجراء کے دوران پاکستان کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ اقدامات کے نتائج ہوتے ہیں۔ اور جہاں تک جموں و کشمیر کا تعلق ہے، میرے خیال میں آرٹیکل 370  سے یہ معاملہ ختم کردیا گیا۔

مودی سرکار کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کے بعد اب ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات پر غور کرسکتے ہیں اور ہمیں اس کی کیا ضرورت ہے؟

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا۔ اب ہم رد عمل دیں گے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔ منفی یا مثبت ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ نے افغانستان سے بھارت کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہ امریکی افواج کی موجودگی والا افغانستان سے بہتر آج کا امریکا کی موجودگی کے بغیر والا افغانستان ہے۔ ہمیں اس بات کی تعریف کرنی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved