آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئے قانون متعارف کرادئیے

7  جنوری‬‮  2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر دورانِ میچ ہی سزا کا قانون نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا قانون متعارف کرادیا ہے۔ آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں سلو اوور ریٹ والی ٹیم کو میچ کے دوران ہی سزا ملے گی۔قوانین کے مطابق دونوں اننگز میں آخری اوور کی پہلی گیند مقررہ وقت کے اندر پھینکنا ضروری ہو گا، مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہ ہونے پر دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم ہو جائے گا۔قانون کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔آئی سی سی کے اس قانون کے لیے تجاویز گزشتہ سال دی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved