جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا

17  ستمبر‬‮  2024

وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوئی، وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بھی غیر رسمی بات ہوئی، تحریک انصاف بھی سمجھتی ہے کہ ترامیم سے بہتری آئے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جن آئینی ترامیم پر اتفاق ہوا ہے وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہوسکتی ہیں جبکہ باقی پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت وقتی طور پر نہ ملنا حکومت کی ناکامی نہیں ہے کیونکہ ہم اتفاق رائے سے ترامیم کے خواہش مند ہیں تاکہ تمام جماعتیں آن بورڈ ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved