پی ٹی آئی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو لکھا خط واپس لینے کا مطالبہ

21  ستمبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر فیصلے میں عدلیہ پر وار ہوتا ہے تو عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور اخترمینگل کو مجوزہ آئينی ترامیم کے الگ الگ مسودے دیے گئے تھے، اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بھی اس سازش میں پوراشریک ہے، بلاول اپنے نانا کے آئین کو ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہےکہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ جس رکن پارلیمنٹ نے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہوگا  اور  وہ آزاد ارکان جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved