آئی ایم ایف معاہدے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی رہی، 100 انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح بھی بنائی لیکن کاروبار کا اختتام 589 پوائنٹس کمی پر ہوا۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات پی ایس ایکس پر بھی دیکھے گئے اور آج کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے دوران ایک موقع 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔
تاہم اس موقع پر بازار کا دھیان بدلا جو انڈیکس کو 589 پوائنٹس نیچے لے آیا۔ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 81 ہزار 657 پر کیا۔ بازار میں آج 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 713 ارب روپے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 82247 پر بند ہوا تھا۔