اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

27  ستمبر‬‮  2024

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو تقریر کیلیے آئے تو پاکستان سمیت دیگر ممالک نے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

وزیراعظم اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کیلئے مدعو کیا گیا، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے احتجاج اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ فلسطین کی حمایت کرنے والے دیگر ممالک کے وفود بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved