عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

30  ستمبر‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایت جاری کردی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں احتجاج ہوگا جبکہ چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اور پھر 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ گنڈا پور کریں گے اور وہ انقلاب کی درست بات کرتے ہوئے میرا مؤقف عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کر کے عوام کو جگادیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ہر صورت اور آخری گیند تک مقابلہ کرتے ہوئے عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر کہا کہ لندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں، مجھے بھی اسی سلسلے میں جیل میں ڈالا گیا، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80 سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی، میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں ٹوڑنا چاہتے ہیں مگر میں ڈٹا ہوا ہوں قوم کو کہتا ہوں کہ وہ جیل سے نہ ڈریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved