انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی

30  ستمبر‬‮  2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عمرفاروق کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت ون نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عمر فاروق کو 14 سال قید کی سزا سنادی،  ملزم کو رواں سال سی ٹی ڈی نے گرفتار کرکے اس کے  قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق سزا پانے والا ملزم افغانستان سے تربیت یافتہ ہے اور اس کے خلاف اے ٹی اے ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved