منظورپشتین کی وزیراعلیٰ پختونخوا سے ملاقات، پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی

1  اکتوبر‬‮  2024

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظورپشتین نے ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے منظور پشتین کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپورکو 11 اکتوبرکوپشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے ہر ممکن تعاون اور جرگے میں نمائندگی کا کہا، تقریب میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے اور عوام شریک ہوں گے۔

منظورپشتین کا کہنا تھاکہ مختلف مکاتب فکر اور قبیلوں کے الگ الگ خیمے نصب ہوں گے، تمام قبیلے اور مکاتب فکر کےلوگ ایک، ایک نمائندہ  منتخب کریں گے، پشتون قومی عدالت مظلوموں کی آواز ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved