ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
تفصیلات کے مطابق ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 277 روپے 47 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 03 پیسے کی کمی سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔